واشنگٹن،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے سابقہ حکم نامے کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس نئے صدارتی حکم نامے میں چھ کی بجائے آٹھ ملکوں کے افراد کو امریکا میں داخل ہونے کی پابندی کا سامنا ہو گا۔ ان ملکوں میں چاڈ، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، صومالیہ، شام، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔ یہ حکم نامہ اٹھارہ اکتوبر سے نافد العمل ہو گا۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے اجراء کے بعد بھی ان ملکوں کے شہریوں کے درست امریکی ویزوں کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ اس نئے حکم کے تحت کئی ملکوں کو مکمل پابندیوں کا سامنا ہو گا۔